لمحوں کا فسوں

 

27655530_10156090558574476_7696978766431208623_n.jpg

 

ان کی آنکھوں میں منعکس

گنجلک شہروں کےدبیز دھندلکے

بیتی یادوں کے گل و خار عکس

 

ان کی تھکی جلد میں آخری دم

عہد رفتہ کی کہ موہوم سی آس

عہد آیندہ کے عفریت کا غم

 

ان کی باتوں سے ا ٹھتی مانوس مہک

سمندر کی نمکین ہوا سے ہم آہنگ

بڑہا ئے جاتی ہے ان کے لہجے کی کسک

 

ان کے بالوں میں پگھلتا سپیدہ سحر

ان کے پندار کےسیا ہ دھاگوں سے الجھ کر

مجھ سے بس ایک ہی جواب کا منتظر

 

خوشی مل رہی ہے کسی غم کے اندر

یا ہے با عث غم خوشی کا سمندر

جان گسل ہے کھوئی خواہش کی ناکام حسرت

Photograph by Najam Images